اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا پرتشویش کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ کینیڈا میں چندہفتےقبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہیدکیا گیا،اب دوبارہ ایک اور شہری کاشف پر انتہاپسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے ، امید ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔
کینیڈا میں چندہفتےقبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہیدکیا گیا اب دوبارہ saskartoonشہر میں ایک اور شہری کاشف پرانتہاپسندوں نےخنجروں سے حملہ کیا ہےمغربی معاشرےمیں اسلاموفوبیا کے بڑھتےواقعات پر تشویش ہےامید کرتے ہیں ایسےواقعات کے روک تھام کیلئےموثراقدامات اٹھائےجائینگے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 30, 2021
خیال رہے کہ کچھ روز قبل کینیڈا میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز ی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ، کینیڈامیں دو افراد نے مسلمان شخص پر حملہ کرکے اس کی داڑھی کاٹ ڈالی ، سسکٹون کے رہائشی پاکستانی کاشف کا کہنا ہے کہ وہ شام کو چہل قدمی سے واپس آرہے تھے جب دو افراد نے ان پر پیچھےسےحملہ کیا، ان کی داڑھی کاٹ ڈالی۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور ان پر نفرت انگیز جملے بھی کستے رہے، ان کے ہاتھ میں تیز دھار آلہ بھی گھونپا گیا، جس میں ان کو 14 ٹانکے آئے۔
اسی طرح 8 جون 2021 کو کینیڈامیں ایک خاندان مذہبی منافرت کی بھینٹ چڑھ گیا ، یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ شام کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں پیش آیا جہاں ایک پک اپ ٹرک رائیور نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو روند ڈالا تھا ۔ جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔ بدقسمت خاندان14سال قبل پاکستان سےکینیڈامنتقل ہواتھا۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 20 hours ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago


