اسلام آباد : محکمہ صحت کی جانب سے یکم جولائی سے ملک بھر میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم جولائی سے ملک بھر میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔سینما ہالز رات 1 بجے تک کھلے رہ سکیں گےجبکہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی سینما میں فلم دیکھ سکیں گے۔
این سی او سی کی جانب سے کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ صحت کے مطابق آوٹ ڈورڈائن اِن کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی جبکہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن اِن کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔محکمہ صحت نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنےکا لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی ۔ شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت دے دی ، 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہو سکیں گے، آوٹ ڈور شادی کی تقریب میں 400 افراد کی گنجائش کی اجازت ہوگی ۔
این سی اوسی کے مطابق ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو بھی دوبارہ کھلنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت جبکہ تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے صوبے کریں گے۔
این سی او سی کی جانب سے یہ تمام فیصلےیکم جولائی سے 27 جولائی تک نافذ العمل ہونگے تاہم اس پر دوبارہ اجلاس 27 جولائی کو منعقد کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید27فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار281ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ57ہزار371ہوگئی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 21 hours ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago


