کراچی :صوبہ سندھ کے سکولوں میں ابھی تک چھٹیوں کا فیصلہ نہیں ہوسکا ، تاہم پنجاب اور وفاق نے چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہناہے کہ فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ایک بیان میں سعید غنی کا کہناتھاکہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے کا اعلان ہوا تھا اگر کسی علاقے میں موسم زیادہ گرم ہوا تو اجلاس میں غور کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے رکن اسمبلی سے شادی کرلی
وفاقی این سی اوسی کی جانب سے صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو تعلیم اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختیار دیے جانے کے بعد صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ نے اس حوالےسے اہم اعلان کردیا ہے ۔ تاہم صوبہ سندھ میں چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوسکا ۔
جبکہ پنجاب کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کو ایک ماہ کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم جولائی سے 31 جولائی تک پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولز بند رہیں گے۔ یکم اگست سے سکولز دوبارہ کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :موٹر سائیکل مالکان کیلئے انتہائی بری خبر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹیوں کے دوران طالب علم اور ان کے اہلخانہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔
اس سے قبل وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالےسے فیصلہ ہوگیاہے ، چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی ، وفاقی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ آج ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور صوبائی وزیر ہیں ، حریم شاہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیم اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز بھی دی گئی تھی لیکن وزیرتعلیم پنجاب اس بات سے متفق نہیں تھے اور پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کے لیے دی جائیں ۔
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 18 hours ago


