Advertisement
علاقائی

گوجرانوالہ میں دوسالہ بچے کی قاتل ہمسائی نکلی

گوجرانوالہ: ملزمہ رامین اویس نے بچے کو اغواء کرکے اس کے والدین سے نوے لاکھ روپے تاوان طلب کیا،، عدم ادائیگی پر گلا دبا کر بچے کو قتل کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 30th 2021, 10:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

رپورٹ :  رانا مجاہد

تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں دوسالہ بچے کی قاتل ہمسائی نکلی، ملزمہ رامین اویس نے بچے کو اغواء کرکے اس کے والدین سے نوے لاکھ روپے تاوان طلب کیا، عدم ادائیگی پر گلا دبا کر بچے کو قتل کردیا۔  گرفتاری کے بعد ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

تھانہ اروپ کی حدود میں پولیس نےدوسالہ بچے کے اغواء کے بعد قتل کا سراغ لگا لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معصوم بچے کو اس کی ہمسائی رامین اویس نے اغوا ءکیا  اور میسیج کے ذریعے اہلخانہ سے  90 لاکھ روپےتاوان کا مطالبہ کیا ، جو نہ ملنے پر خاتون نے بچے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق خاتون نے دو سالہ عبدالہادی کو گلا دبا کر قتل کیا، اور صندوق میں بند کر کے قریبی گراؤنڈ میں پھینک دیا۔  پولیس نے سائنٹیفک انداز میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ رامین اویس کو گرفتار کر لیا، ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے خود کو  مالدار ظاہر کرکے پسند کی شادی کی،  سسرالیوں کی جانب سے پیسے مانگنے پر کمسن بچے کو تاوان کے لیے اغواء کرلیا، مطالبہ پورا نہ ہونے پر معصوم بچے کی جان لے لی ۔

Advertisement
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 days ago
Advertisement