لاہور : مقبوضہ کشمیر میں ائیرفورس پر ڈرون حملے بھی پلوامہ کی طرح مودی کا ڈرامہ ہیں ، بھارت میں ڈرون حملوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کی شر انگیزیاں جاری ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملہ پر بھارت میں بھی سوال اٹھنے لگے ہیں ، ایس سی او کانفرنس سے پہلے ہی اجیت دوول نے ڈرون حملے کاراگ الاپنا شروع کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر سےمتعلق آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوچکی ہے اور اس ناکامی پر بھارت کو اپنے ہی ملک میں مشکل کا سامنا ہے ۔ بھارت میں لوگوں کا مودی سے اعتماد اٹھنے لگا اور یہ سوالات کئے جا رہے ہیں کہ گزشتہ الیکشن سے قبل مودی سرکار کی جانب سے پلوامہ ڈرامہ رچایا گیا ، جس میں بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ہی لوگ مروائے ہیں ۔ کیا ہر الیکشن سے پہلےمودی اوربی جے پی اپنے ہی لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس بپن روات اور بھارتی ائیر چیف میں اختیارات کی جنگ ہے، بپن راوت اور بھارتی ایئر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ کشمیر میں انڈین ایئر فورس پر ڈرون حملہ کی صورت میں نکلا ہے ۔ جنرل بپن راوت کی بطور سی ڈی ایس تقرری کو انڈین سروسز چیفس ایک سیاسی تقرری مانتے ہیں جبکہ بپن راوت کی سروسز کے اندرونی معاملات میں مداخلت پہلے بھی ناخوشگوار حالات پیدا کر چکی ہے۔ اس سے قبل بھارتی ایئر فورس اوربپن راوت کے درمیان سرد جنگ کے کئی پہلو پہلے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔
خیال رہے کہ 27 جون کو مقبوضہ کشمیرجموں ایئرپورٹ کے ہائی سکیورٹی ٹیکنِیکل ایریا میں دو ڈرون دھماکے ہوئے تھے دھماکوں کے باعث عمارت کی چھت تباہ ہو گئی ، دھماکوں کے وقت ایئرپورٹ پر اعلیٰ سطح کااجلاس جاری تھا۔انڈین ایئر فورس کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہےکہ جموں ایئر فورس اسٹیشن کے تکنیکی ایریا میں اتوار کی صبح دو کم شدت والے دھماکے ہوئے ہیں ۔ کسی فوجی سامان کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سول ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تفتیش جاری ہے۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 days ago

