کولمبو: سری لنکا میں صبح سویرے نوفٹ لمبا مگرمچھ گھر کے باہر پہنچ گیا ،جس کو دیکھتے ہی گھر میں موجود لڑکی نے دوڑ لگا دی ۔

عام طور پر گھر میں مہمان کو باعث رحمت سمجھا جاتا ہے لیکن سری لنکا کے ایک گھر میں آیا مہمان سب کیلئے زحمت بن گیا ۔ ہو اکچھ یوں کہ سری لنکا میں لڑکی نےصبح سویرےگھرکا دروازہ کھولا تو اس کے سامنے ایک 9فٹ لمبا مگرمچھ موجود تھا ، جسے دیکھ کر لڑکی اپنے حواسوں پر قابو نہ پاسکی اور چیخیں مارتے ہوئے تمام گھر والوں کو اکٹھا کرلیا ۔ گھر کے سربراہ نے فورا ًپولیس کو اطلاع دی ،جس کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ کافی جدوجہدکےبعد مگرمچھ آخر کار پکڑا گیا اور اسے قریبی مننیریا نیشنل پارک میں چھوڑ دیا گیا۔
سری لنکامیں بارشوں اور سیلاب کے موسم میں اکثر مگرمچھ اور دوسرے رینگنے والے جانوروں کے پانی سے شہری آبادی کا رخ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں ۔ خیال رہے کہ سری لنکا میں تقریبا دو سے ساڑھے تین ہزار تک نمکین پانی میں مگرمچھ رہتے ہیں جن میں سے نصف سے زائد کو قومی پارکس میں رکھا گیا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل

