بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ : محکمہ صحت سندھ
کراچی : بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ، محکمہ صحت سندھ نے رپورٹ جاری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے متعلق 5مئی سے25جون تک کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے ، کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت سندھ کے عملے نے کراچی پہنچنے والے51ہزار769مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے جس میں 133مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ سعودی عرب اور دبئی سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ35ہزار 044ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 407افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید36فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار188ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ53ہزار842ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح 1.99فیصدرہی ۔
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل



