Advertisement

ملتان سلطانز یا پشاور زلمی ، سپر لیگ کا نیا چیمپئن کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ 6 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 25th 2021, 12:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا، ملتان سلطانز پہلی بار سپر لیگ کا فائنل کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کومات دینے  کے لیے تیار ہیں جبکہ کپتان بھی ٹرافی  کیلئے پرجوش ہیں ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم  محمد رضوان کی قیادت میں جبکہ  پشاور زلمی وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں اترے گی ۔

 ملتان سلطانز اسکواڈ میں ، ایڈم لیتھ، جانسن چارلس، رائلی روسو، صہیب مقصود، رحمٰن اللہ گرباز، شیمرون ہٹمائر، خوشدل شاہ، شان مسعود، کارلوس بریتھ وائٹ، حماد اعظم، جیارج لنڈے، محمود اللہ، سہیل تنویر، عثمان قادر، اوبید مکائے، محمد عمر، شاہنواز دھانی، صہیب اللہ، عمران طاہر، سہیل خان، عمران خان شامل ہیں ۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں  ڈیوڈ ملر، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، روومین پاول، امام الحق، حیدر علی، بسم اللہ خان، شرفین رتھرفورڈجبکہ آل راؤنڈرز میں  شعیب ملک، فیبیئن ایلن، عماد بٹ، عثمان خالد، وہاب ریاض (کپتان)، محمد عرفان، عامر خان، ابرار احمد، محمد عمران، فیڈل ایڈورڈز، مجیب الرحمٰن، وقار سلام خیل، عمید آصف، محمد عمران رندھاوا شامل ہیں ۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کی  تاریخ میں 8 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔ ان مقابلوں میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 5 مرتبہ مات دی جبکہ 3 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایس ایل سیزن 6 میں دونوں ٹیمیں 2 بار آمنے سامنے  آئیں، ایک میں سلطانز جیتے تو دوسرے میں زلمی نے جیت اپنے نام کی ۔

اس سےقبل گزشتہ   رات پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے ۔جس کے جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورزمیں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔حضرت اﷲ زازئی نے 66 جبکہ جوناتھن ویلزنے 55 رنز بنائے۔  پشاور زلمی کے حضرت اﷲ زازئی میچ کے بہترین کھلاڑی قرا ر پائے ۔

Advertisement
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • a day ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 days ago
Advertisement