Advertisement

کشمیری رہنماؤں کی جانب سے مودی سے ملاقات میں خصوصی درجے کی بحالی کا مطالبہ متوقع

سری نگر : کشمیری سیاستدانوں کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات طے پاگئی ہے جس میں متوقع طور پر کشمیری رہنما جموں و کشمیر کی خود مختاری کی بحالی کا مطالبہ کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 23rd 2021, 1:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

بین الا اقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنما جمعرات کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے جو دو سال قبل خطے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ان رہنماؤں کی بھارتی وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہوگی ۔

بھارت مسلم اکثریتی ریاست میں علیحدگی پسند جذبات کے خاتمے کے لیے کئی دہائیوں سے کوششیں کررہے ہیں لیکن بھارتی فوج کے مظالم کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے کشمیریوں کے جوش وخروش میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔

مزید پڑھیں : مذاکرات یا جنگ ،ہم تیار رہیں گے ، امریکی سفیر

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری علیحدگی کی تحریک میں پاکستان پر حکومت مخالف عناصر کی حمایت اور مدد  کا الزام عئاد کرتا رہا ہے کہ لیکن پاکستان ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ ریاست میں جابرانہ اقدامات پر غور کرنے کی تجویز دیتا رہا ہے ۔

جمعرات کے روز مودی سے ملاقات کرنے والے کچھ سیاست دانوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں دیگر کئی ہزار لوگؤں کی طرح ان اقدماات کے بعد نظر بند کردیاگیا  تھا  حکومت نے ان اقدامات کی مخالف روکنے کے لیے وادی کمشیر میں انتہائی حساس مقاما ت پر کئی مہینوں تک مواصلاتی پابندیاں بھی عائد کردی تھیں ۔

مزید پڑھیں : انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری

پارٹی کے ان اجلاس میں شرکت کرنے والے دو عہدیداروں نے بتایا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز اپنے ساتھیوں سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا ایجنڈا جموں و کشمیر کی پانچ اگست 2019سے قبل کی حیثیت  کی بحالی ہے ۔

پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنماوں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں بھی ملاقات کی اور ریاست کے ساتھ ساتھ اس کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے فیصلے پر زور دینے کی حمایت کی ۔

مزید پڑھیں : عزیزالرحمان نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا

عہدیدار نے بتایا کہ ہم ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات کے دوارن ان دومطالبات کے لیے دباؤڈالیں گے ، ان تینوں عہدیداروں نے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا کیونکہ یہ پات چیت نجی نوعیت کی تھی ۔

پیپلز ڈیموکریٹک پاڑٹی کے ترجمان سہیل بخاری نے بتایا کہ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور نینشل کانفرنس کے نمانئدے منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری کی پرامن بحالی کے لیے تشکیل دیے گئے اتحا کے دیگر اراکین سے ملیں گے تاکہ ویزراعظم سے اس سلسلے میں جامع بات چیت کی جاسکے ۔

Advertisement
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 15 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
Advertisement