کراچی : سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹوکے 68 میں یومِ پیدائش کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم نے عوام تک شہید بی بی کا پیغام پہنچانا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کچھ دیر پہلے سندھ اسمبلی آڈیٹوریم پہنچے ، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اسپیکر اورآغا سراج درانی بھی تقریب میں شریک تھے ۔
تقریب سے خطاب میں پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ " بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے کارکنوں نے پارٹی کا پرچم تھام کر ان کی نظریےکو زندہ رکھا ہے ۔ سندھ میں آپ سب کم وسائل کے باوجودشہید بینظیرکےمنشور کو آگے لیکرچل رہے ہیں۔ ہم نے عوام تک شہید بی بی کا پیغام پہنچانا ہے"۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا مزید کہناتھاکہ بینظیربھٹو کیخلاف جو ساری غیر جمہوری قوتیں تھیں وہ آج بھی پارٹی کیخلاف سازشیں کررہی ہیں۔ بے نظیر ہمارے دلوں اور یادوں میں آج بھی زندہ ہے۔ بے نظیر بھٹو کے منشور پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جو نیا پاکستان بن رہا ہے اس میں عوام سے توڑی ، کپڑا ، مکان چھینا جا رہا ہے۔ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ ہمیں جمہوری پاکستان میں محنت کرنے والےکو پھل دینا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 13 hours ago


