لاہور: لاہور اور فیصل آباد کے ویکسی نیشن مراکز میں کوویڈ 19 ویکسین کی کمی کے باعث شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔

جی این این کے مطابق لاہور کے سب سے بڑے مرکز ایکسپو سنٹر میں آسٹرازینکا ویکسین کی کمی کی وجہ سے بیرون ملک جانیوالے شہری آپے سے باہر ہوگئے ۔ احتجاج کرتے ہوئے ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 3 میں گھس آئے اورانتظامیہ سے تلخ کلامی کی ، درجنوں افراد نے متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کیا۔ بیرون ملک جانے والے افراد نے مطالبہ کیا کہ " ہمیں ہر صورت آسٹرا زینیکا لگائی جائے ، ہمارے ویزے اور ٹکٹ ایکسپائر ہورہے ہیں ، آسٹرا زینیکا جب تک نہیں لگے گی ہم یہیں رہیں گے۔" شہری آسٹزینیکا لگوا کر ہی باہر جانے پر بضد رہے ، انتظامیہ نے مظاہرین کوبتایا کہ عام شہریوں کو سائنو ویک اور سائنو فام لگائی جارہی ہے ۔
فیصل آباد میں بھی شہری مختلف مراکز میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اوور سیز پاکستانیوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ " ہم آٹھ دن سے مسلسل ویکسین سنٹر آرہے ہیں ، روزانہ اگلے دن کا کہا جاتا ہے، ویزے ختم ہورہے ہیں اور ہمیں ویکسین نہیں مل رہی ہے" ۔ اوور سیز پاکستانیوں نے ویکسین سنٹر کے باہر سڑک بلاک کردی۔
دوسری جانب تین دن کی قلت کے بعد آج کراچی کے تمام مراکز میں ویکسین سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا عمل بحال کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں کورونا ویکسین کی قلت کا معاملہ سامنے آیا تھا اورکورونا ویکسین ختم ہونے پر لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش دیکھا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس صرف 3روز کا اسٹاک رہ گیاہے اور مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی گئی ہے ۔
ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،ملک میں اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ 77ہزار 740خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں ۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل



