Advertisement
پاکستان

اسٹیٹ بینک اور فن ٹیک کمپنی کا نوجوانوں میں مالی خواندگی بڑھانے کے لیے اشتراک

اسلام آباد: بینک دولت پاکستان کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف) اور پاکستا ن کی فن ٹیک کمپنی نے پاکستان کے نوجوانوں کی مالی خواندگی بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 20th 2021, 9:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   دونوں فریقوں کا مقصد نوجوانوں کی مالی خواند گی کے قومی پروگرام ) NFLP-Y ( کے لیے اسٹیٹ بینک کے پروجیکٹ کے تحت تیار کیے گئے ۔دلچسپ اور معلوماتی گیم ’’پوم پاک - کمائی کے لیےسیکھیں‘‘ کے ذریعے مالی خواندگی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا ہے۔

پوم پاک ) PomPak ( میں کہانی پر مبنی بیانیہ استعمال کرتے ہوئے دو ایسے خاندانوں کا سفر دکھایا گیا ہے جو ایک چھوٹا کاروباری منصوبہ بناتے ہیں۔ اس سے کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے ساتھ اخلاقی رویے او ربجٹ بنانے، بچتوں اور بینکاری جیسی مالی صلاحیتوں کی تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے۔ پوم پاک عمر کے تین گروپوں کے لیے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں بچے ) 9 تا 12 سال(، نوعمر افراد ) 13 تا 17 سال( اور جوان ) 18 تا 29 سال( شامل ہیں۔ جوشخص بھی یہ کورس مکمل کرتا ہے اسے نباف اور این ایف ایل پی وائے مشترکہ طور پر مالی

خواندگی کا ایک سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ یہ گیم ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر کھیلا جا سکتا ہے یا اسے گوگل پلے اور دیگر آلات کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

شراکت داری کے تحت جاز کیش اپنے پلیٹ فار مپر پوم پاک ایپلی کیشن کی پروموشن کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو 26 ملین سے زیادہ پاکستانیوں تک رسائی فراہم کرے گا۔ اس طرح یہ ایپلی کیشنعوام کی بڑی تعداد کو دستیاب ہو گی اور اس کا استعمال بڑھنے سے قوم کی مالی خواندگی کو فروغ ملے گا ،جس کے بہت مثبت سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈائریکٹر نباف ریاض نذر علی چنارانے مالی شمولیت کے فروغ کے لیے مالی خواندگی میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی خواندگی کے حوالے سے پاکستان کے پہلے ای لرننگ گیم پوم پاک نے مالی تعلیم کی فراہمی کےطریقے میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوم پاک نے اپنے آغاز سے اب تک جو کامیابی حاصل کی ، اس پر نباف کو حقیقتاً فخر ہے  اور جاز کیش کے ساتھ یہ شراکت داری ہر خاص و عام کو مالی تعلیم کی فراہمی کے ہمارے عزم میں خاصا اہم کردار ادا کرے گی۔

جاز کیش کے چیف ایگزیکٹیو  آفیسر ارون گیلیبارٹ  نے  مفاہمت کی یادداشت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاز کیش کے ذریعے مالی  سہولتوں اور تعلیم کے حصول کی وسیع گنجائش موجود ہے۔بیک وقت مضبوط کاروبار اور بہتر پاکستان کی تعمیر جاز کیش کی کامیابی کے طویل مدتی ثمرات ہیں۔ یہ معاہدہ مذکورہ اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گا کیونکہ ہم پاکستان کے نوجوانوں کوہنرمند بنانے کے خواہاں ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رہنمائی میں نباف نوجوانوں کے لیے مالی خواندگی کے قومی پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے، تاکہ پاکستانی نوجوانوں اور اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو بنیادی مالی تعلیم دی جاسکے۔

گذشتہ تین برسوں میں یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ پاکستان کے 45 اضلاع تک پھیل چکا ہے ، جس سے اس زمرے میں 7 لاکھ 50 ہزار افراد کو مالی تعلیم سے آراستہ کیا گیا۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • ایک دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
Advertisement