جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اور حامد خان شامل تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنماؤں  کی برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایک وفد نے برطانوی ہائی کمیشن ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اور حامد خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ملاقات پر خوشی ہوئی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر مل کر کام کریں اور خوشحال پاکستان کے لیے معاشی اصلاحات سے کام شروع کریں۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ جین میریٹ اور ان کے ٹیم ممبران کے ساتھ سیشن بے حد خوشگوار تھا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں عالمی یوم مزدور آج منایا جا رہا ہے

محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں، مزدور رہنما

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں عالمی یوم مزدور آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی یوم مزدور آج منایا جا رہا ہے۔

محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہے۔

مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں، حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جا سکتی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے، پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور

باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے، پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے،  علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنچاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں کچھ کہتا ہوں تو سارے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معاشی اور روزگار کی کیا صورتحال تھی؟ پی ڈی ایم کی پہلے کیا کارکردگی تھی اور اب کیا ہے؟

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، پنجاب پولیس میں اصلاحات کرکے اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایل پی جی کی قیمت 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 2 ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll