جی این این سوشل

تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایل پی جی کی قیمت 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 2 ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی۔

پاکستان

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان پر حملے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد

وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کے کیس میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت میں مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ سمیت ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کی انہوں نے تردید کی۔تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد  رہے کہ گرفتار مرکزی ملزم نوید پر عمران خان پر فائرنگ کا الزام ہے جب کہ ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایرانی صدر، وزیر خارجہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ایران میں قومی سانحے پرآج سے پانچ روزہ یوم سوگ منایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر، وزیر خارجہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے اعلیٰ حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کو قراردیتے ہوئے بتایا کہ جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونزنے تلاش کیا تھا۔

ان اعلیٰ شخصیات کی شہادت پر ایران کے مختلف شہروں میں عوام غمزدہ ہیں، ایران میں قومی سانحے پرآج سے پانچ روزہ یوم سوگ منایا جائے گا۔

دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔قائم مقام صدر آئندہ 50 روز میں صدارتی الیکشن کرائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز آ رہے تھے کہ تبریز سے 100 کلو میٹر دور ضلع اُوزی اور پیر داؤد قصبے کے درمیانی علاقے میں پرواز کے آدھے گھنٹہ بعد صدر کے ہیلی کاپٹر کا دیگر ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں دیزمر جنگل میں کریش ہوا، 15 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے جسد خاکی مل گئے، کچھ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہو گئیں، سرچ آپریشن کی کامیابی کے بعد تمام شہداء کے جسد خاکی تبریز منتقل کر دیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

سندھ اور پنجاب میں آج سورج آگ برسائے گا۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج سے 27 مئی کے دوران ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے علاقے نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن، مساجدمیں اعلانات اور میڈیا کے ذریعے آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنانے ، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 21 سے 31 مئی تک کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 اور جمعہ کو ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے جب کہ کالجز کی سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll