جی این این سوشل

علاقائی

وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے، پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور

باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے، پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے،  علی امین گنڈاپور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنچاب پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، وردیاں پہننے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں کچھ کہتا ہوں تو سارے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معاشی اور روزگار کی کیا صورتحال تھی؟ پی ڈی ایم کی پہلے کیا کارکردگی تھی اور اب کیا ہے؟

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، پنجاب پولیس الیکشن میں بدترین دھاندلی میں آلہ کار بنی رہی، پنجاب پولیس میں اصلاحات کرکے اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

دنیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع

وفد میں ماہرین اور فوجی اہلکار شامل، یہ افراد ہیلی کاپٹر حادثے کا جائزہ لیں گے اور حادثہ کی وجوہات کا تعین کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف آف سٹاف محمد باقری کے حکم پر ملک کے صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

محمد باقری نے یہ ذمہ داری ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے سپرد کی ہے۔ اس وفد میں ماہرین اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔ یہ افراد ہیلی کاپٹر حادثے کے طول و عرض کا جائزہ لیں گے اور حادثہ کی وجوہات کا تعین کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں جائے حادثہ پر پہنچا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فیلڈ تحقیقات کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایرانی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے فوراً بعد اس تک فوری طور پر پہنچا نہیں جا سکا۔ ہلال احمر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد حادثہ کے ابتدائی لمحات میں ہی ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر 2500 میٹر کی بلندی پر اڑتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔

حادثہ کے بعد ہیلی کاپٹر کی ابتدائی تصاویر سے معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر تقریباً جل چکا تھا۔ بظاہر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات کی وجہ سے آذربائیجان کے ساتھ ایرانی سرحد پر ایک ناہموار علاقے میں پہاڑ کی چوٹی سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔

غیر م ملکی میڈیا کے مطابق بعض تجزیہ کاروں نے بیانات میں کہا کہ ان کے خیال میں ہیلی کاپٹر شدید دھند اور خراب موسمی حالات کے درمیان تبریز کے علاقے میں ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔ یہ امکان اس لیے بھی ہے کہ ہیلی کاپٹر تقریبا مکمل طور پر جلا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطا بق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 9 پیسے اضافہ ہوا جس کے مطابق ایک ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ کاروباری دن میں ڈالر278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  ڈالر 279 روپے 54 پیسے کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عالمی عدالت انصاف نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر ے: پراسیکیوٹر

درخواست میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی کہا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی عدالت انصاف نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر       ے: پراسیکیوٹر

عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جنگی جرائم اور 7 اکتوبر کے حملوں اور اس کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے  وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے دو دیگر رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری اور اسماعیل ہنیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے جج ثبوتوں کی بنیاد پر اسرائیلی وزیر اعظم اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll