Advertisement
پاکستان

ہمارےساتھ سیاست نہ کی جائے، انصاف کیا جائے: جہانگیرترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف کیا جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 1st 2021, 12:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  لاہور  سیشن کورٹ  میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  جہانگیر ترین نے کہا  کہ عدالت کے چکر لگاتے ہوئےدوسےڈھائی ماہ ہوچکےہیں، کچھ دوست یکجہتی کیلئےاکٹھے ہوئے جو آج بھی کھڑےہیں، تمام دوستوں نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئےوقت مانگا تھا،   وزیراعظم نے انصاف کا وعدہ کیا تھا،بہت دن گزر گئے، اب انصاف مل جاناچاہئے۔

ان کاکہنا تھا کہ کچھ باتیں معلوم ہیں جو میڈیامیں نہیں بتاناچاہتا، یہ قیاس آرائیاں ہیں  کہ علی ظفر نے وزیراعظم کو زبانی رپورٹ دیدی ، یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے ۔جہانگیر ترین نے کہاکہ  وزیراعظم نےانصاف کا وعدہ کیاتھا، بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہئے،  عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کےلیے مقرر کیا تھا، علی ظفر نے رپورٹ میں جو بھی کہاوہ منظر عام پر لایاجائےاورایکشن لیاجائے،کچھ باتیں معلوم ہیں  جو رپورٹ آنےکےبعدواضح کروں  گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  کسی حکومتی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی ،اس میں کوئی صداقت نہیں، عدالت میں کیس لڑ رہے ہیں، علی ظفرکی رپورٹ کاانتظارکر رہےہیں، ہمارےساتھ سیاست نہ کی جائے، انصاف کیا جائے۔

خیال رہے کہ سیشن  کورٹ لاہور  نے شوگر سکینڈل اور منی لانڈرنگ کیسز میں   پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی  عبوری ضمانتوں میں 11جون تک توسیع کر دی ہے ۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 دن قبل
Advertisement