Advertisement
پاکستان

آئی ایم ایف بجٹ کیوجہ سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں ، بلاول بھٹو

چارسدہ : بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بجٹ کیوجہ سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ نوجوان تاریخی بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 31st 2021, 9:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ  حکومت کے سامنے دیوار بن کر ان کا مقابلہ کریں گے۔آئی ایم ایف بجٹ کیوجہ سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ نوجوان تاریخی بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ  کر  رہے ہیں۔ ان ساری بیماریوں کا علاج صاف و شفاف انتخابات ہیں ۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ  پارٹی اور خاندان کی طرف سے بلاول بھٹو کا شکریہ اداکرنا چاہوں گا، یہ تیسری نسل ہے جو پاکستانی سیاست میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، 1973 کےسے لیکر 18 ویں آئینی  ترمیم تک ہمیشہ آئین و پارلیمنٹ کی بات کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اور اے  این پی جمہوری جماعتیں ہیں ۔ہم نے پی ڈی ایم میں واپس جانے کے لئے کوئی درخواست نہیں دی ، ہم نے خود استعفے دیئےتھے ۔ ہر سیاسی جماعت کا الگ سیاسی منشور ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد پیپلزپارٹی  نے رکھی، پی ڈی ایم   میں آج بھی پیپلزپارٹی کاپالیسی  چل رہی ہے، کل پی ڈی ایم کی پالیسی واضح نظر نہیں آئی۔ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں کنفیوز نظر آئی ہیں ۔ ان کا کوئی واضح ایجنڈا سمجھ نہیں آرہا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جس سیاسی جماعت کانظریہ واضح ہوگا حکومت کو ٹف ٹائم دے گی، بہتر ہوتاکہ جس ایکشن پلان پر 10 جماعتوں نے دستخط کیے اس پر عمل ہوتا، اگر وہ ہتھیار استعمال کرتے تو پنجاب اور وفاق کی حکومت باقی نہ رہتی۔انہوں نے کہا کہ  سب مل کر حکومت کو نشانہ بنائیں تو سب کے لیے بہتر ہے،ایک جگہ بیٹھ نہیں رہے لیکن ہمارا اتفاق ہے کہ عمران خان کی حکومت کیوجہ سے عوام مشکلات کا سامنے کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  پارلیمان میں حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، حکومت کا معیشت بارے بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے،  عوام بتا سکتی ہے کہ معیشت ترقی نہیں کر رہی، حکومت کے نمائندے جو معیشت کی بات کرتے ہیں لگتا ہے کہ وہ کسی اور ملک کی معیشت کے بارے بات کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ   جب سے حکومت آئی غیر سنجیدہ خارجہ پالیسی ہے، سی پیک پر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،  امید کرتے ہیں کہ خارجہ پالیسی کے جو بھی فیصلے ہونگے مشاورت سے کیے جائیں گے،  پیپلز پارٹی کی حکومت نے سلالہ واقع کے بعد نیٹو روٹ کو بھی بند کیا اور شمسی ائیر بیس کو بھی بند کیا، لیکن جب کٹھ پتلی حکومت ہو تو نہ امریکا اور نہ ہی بھارت کو جواب دے سکتے ہیں۔

Advertisement
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • a day ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
Advertisement