اسلام آباد: این سی او سی نے ٹیچرز کی ویکسینیشن بارے فیصلے کی منظوری دیدی ہے۔ ملک بھر کے ویکسینیشن سنٹرز میں اساتذہ کیلئے کاؤنٹر مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کی ویکسینیشن میں تیزی کیلئے بڑے فیصلے کرلیے گئے ہیں ، این سی او سی نے ٹیچرز کی ویکسینیشن بارے فیصلے کی منظوری دیدی ہے، ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کیلئے الگ ویکسینیشن سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کیلئے ویکسینیشن سنٹر ہر تحصیل میں قائم ہو گا، تحصیل ویکسینیشن سنٹر ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کیلئے مخصوص ہو گا، تحصیل سطح کا سنٹر اساتذہ کی ویکسینیشن کی تکمیل تک کام کرے گا، ملک بھر کے ویکسینیشن سنٹرز میں اساتذہ کیلئے کاؤنٹر مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الگ کاؤنٹر کا مقصد ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کو سہولت فراہم کرنا ہے،الگ کاؤنٹر سے کم وقت میں زیادہ ٹیچرز کی ویکسینیشن یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل سنٹر، کائونٹر سے ٹیچرز کی ویکسینیشن میں نمایاں تیزی آئے گی،18 سال سے زائد عمر ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کو واک ان سہولت دی گئی ہے،ٹیچرز کو واک ان کی سہولت ملنے پر ویکسینیشن سنٹرز پر رش بڑھ گیا ہے، ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت 29 مئی سے ملی ہے، این سی او سی نے 5 جون تک ٹیچرز کی ویکسینیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اساتذہ کو جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ این سی او سی کو صوبوں کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے، جب کہ اساتذہ کی ویکسینیشن کے لیے صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلے لکھ دئیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تعلیمی شعبے کا نقصان کم کرنے کیلئے اساتذہ اور امتحانی عملے کی جلد ویکسینیشن کی جائے گی، اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کی ویکسینیشن 5 جون تک مکمل کرلی جائے اور امتحانات شروع ہونے سے قبل امتحانی عملہ اور اسپورٹنگ اسٹاف کو ویکسین لگائی جائے گی۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 دن قبل


