غیرملکی دوست نے نواز شریف کو کہا ، حکومت گرانے کیلئے جو چاہیئے ملے گا،عارف حمید بھٹی
لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ایک غیر ملکی دوست نے کہا ہے کہ اگر آپ حکومت گرانے کی پوزیشن میں ہیں تو جو آپ کو چاہیئے ملے گا۔

جی این این کے پروگرام " خبر ہے " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کل پی ڈی ایم کے اجلاس سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملنے گئیں ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرط رکھی ہے ، آپ کے والد نے آپ کو تو کہہ دیا ہے، مجھے بھی تو کچھ ملے۔آپ نے پہلے بھی مجھے استعمال کیا تھا اور مجھے اب بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر آپ لو گ میرے ساتھ اتنے ہی مخلص ہیں حکومت کے خاتمے کیلئے تو استعفے کیوں نہیں دیتے۔مریم نواز نے یقین دہانی کرانے کی کوشش کی کہ ہم تیار ہیں لیکن پیپلزپارٹی رکاوٹ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو کہا ہے کہ مجھے اب استعمال کیا جارہا ہے، عارف حمید بھٹی @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @MaryamNSharif @pmln_org @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/WNe7JDRikK
— GNN (@gnnhdofficial) February 4, 2021
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا پروگرام میں کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق ملاقات میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ پیپلزپارٹی پر اتنا پریشر ڈالا جائے یا پی ڈیم کا اتحاد چھوڑ جائے یا کم از کم یہ کہہ دے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد مارچ یا اپریل میں فیصلہ کریں گے۔ عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ کہ نواز شریف کو ایک غیر ملکی دوست نے کہا ہے کہ اگر آپ حکومت گرانے کی پوزیشن میں ہیں تو جو آپ کو چاہیئے ملے گا اور یہی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچ گیا ہے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 17 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- an hour ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 19 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago
