Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا ، وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 19th 2021, 2:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ  اجلاس میں وزیراعظم کے  دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال ہوگا،اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی ۔وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کی منظوری ‏دے گی‎ ‎جبکہ وفاقی کابینہ اقوام متحدہ کی چارگاڑیوں کوپاکستان کے راستے کابل لے جانے کی ‏منظوری دے گی۔ کابینہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے ‏کی منظوری دے گی ۔ اجلاس میں  ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے کی منظوری ،  الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری  بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کومسافراورکارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی‎ ‎ جبکہ  لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری کابینہ ایجنڈا ‏میں شامل ہے ۔وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی ‏منظوری سمیت  الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان تعینات کرنے کی  بھی منظوری ‏دے گی‎ ‎۔اجلاس میں بیرون ملک پاکستانی مشنزمیں کمیونٹی ویلفیئراتاشی تعینات کرنے کی منظوری ایجنڈا ‏میں شامل‎ ‎ہے جبکہ کابینہ نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی پر غور کرے گی۔

کابینہ  اجلاس میں کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق ہو گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل‎ ‎ ہے ۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی  توثیق کرے گی۔

Advertisement
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • ایک دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 9 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • ایک دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • ایک دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
Advertisement