Advertisement

امریکی صدر کی اسرائیل کو گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت کی منظوری

واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل کو گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 18th 2021, 2:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی    صدر بائیڈن نے اسرائیل کو گائیڈڈ میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔صدر بائیڈن نے اسرائیل کو 735 ملین ڈالرز کے گائیڈڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری 5 مئی کو دی۔امریکا کی حکمران جماعت ڈیموکریٹ کے محدود ارکان نے اسرائیل کو میزائلوں کی فروخت کی مخالفت کی۔

رپورٹ کے مطابق  اسرائیل اور حماس کے مابین تشدد میں اضافہ کے ایک ہفتہ قبل ہی وائٹ ہاؤس نے امریکی کانگریس کو 5 مئی کو مجوزہ فروخت سے باضابطہ طور پر مطلع کیا تھا۔

فیڈرل لاء انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کانگریس کو اس طرح کی فروخت سے آگاہ کریں۔ اس فروخت  کو روکنے کیلئے قانون سازوں کے پاس باضابطہ اطلاع کے بعد 20 دن ہوتے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تجویز کردہ فروخت کو ہاؤس ڈیموکریٹس کی جانب سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسرائیل اور فلسطین غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد پر صورتحال گذشتہ ایک ہفتے سےخراب ہے،  جس کے نتیجے میں 58 بچوں سمیت تقریبا 200 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کے مطابق اب تک 10 افراد ہلاک  اور 50 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں   جبکہ فلسطینی ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں  1300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کو کہا کہ  اگر وہ جنگ بندی کی کوشش کرتے ہیں تو اسرائیل اور فلسطین کو امریکہ اپنا تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عام شہریوں ، خاص طور پر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کا احترام کریں ، طبی سہولیات کا تحفظ کریں ، میڈیا تنظیموں کا تحفظ کریں اور اقوام متحدہ کی سہولیات کا تحفظ کریں۔

 ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کوفود کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلنکن نے کہا کہ اگر فریقین جنگ بندی کی کوششیں کرتے ہیں تو ہم حمایت دینے کے لئے تیار ہیں۔

Advertisement
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 7 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • ایک دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • ایک دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • ایک دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement