اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اوگرا تجویز کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 31 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان بین الااقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالناچاہتے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانہ کو2.77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔حکومت نے نہ صرف پیٹرولیم لیوی میں ا،یڈجسمنٹ کی بلکہ لائیٹ ڈیزل اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 17, 2021
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانہ کو2.77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔حکومت نے نہ صرف پیٹرولیم لیوی میں ا،یڈجسمنٹ کی بلکہ لائیٹ ڈیزل اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں اضافے کے باوجود قیمتوں میں اصافہ نہیں کیا تھا جس سے 4.8ارب روپے کا بوجھ حکومتی خزانہ نے براداشت کیا تھا۔
خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دوتجاویزدی تھیں، عالمی تناظرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویزدی گئی تھی۔پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔
دوسری تجویز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی تجویز دی گئی تھی، پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے فی لٹراضافے کی سفارش، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لٹراضافے کی تجویزکی گئی تھی۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- a day ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- a day ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 10 hours ago


