اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذلفی بخاری نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذلفی بخاری نے کہا کہ میں پاکستان میں ہی موجود ہوں اور وزیراعظم کے وژن کے ساتھ کھڑاہوں، میں اپنے اوپرلگنے والے الزامات پرانکوائری کا سامنا کرنے کے لئے تیارہوں۔
3/3
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 17, 2021
I’m here to stay in Pakistan and stand united with the Prime Minister and his vision. I sacrificed my life overseas to come and serve my country, I am ready to face any inquiry.
ذلفی بخاری نے کہا کہ میرا رنگ روڈ منصوبے اور رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شفاف تحقیقات کے لئے اپنے عہدے سے الگ ہورہا ہوں، رنگ روڈ منصوبے پرالزامات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
اس سے قبل چئیرمین نیب جاویداقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی،بےضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
چیئر مین نیب نے ہدایت کی ہے کہ رنگ روڈ منصوبہ کی تحقیقات بلا امتیاز اور شفافانداز میں کی جا ئیں اور منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہداران کا تعین کا جائے ۔
چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سےقائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
چئیرمین نیب نے کہاکہ نیب کا تعلق کسی پارٹی،گروپاور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب بد عنوان عناصر کوقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔
یاد رہے کہ حکومتی تحقیقات میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کی ترتیب (لے آؤٹ) کو تبدیل کرکے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ ہوا ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ، راولپنڈی کے سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کے معطل کمشنر وسیم تابش نے اراضی کے حصول کے لئے 2.3 ارب روپے ادا کیے اور اس علاقے کے ایک معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago


