اسلام آباد: چئیرمین نیب نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپےکی کرپشن اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جاویداقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی،بےضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
چیئر مین نیب نے ہدایت کی ہے کہ رنگ روڈ منصوبہ کی تحقیقات بلا امتیاز اور شفافانداز میں کی جا ئیں اور منصوبہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہداران کا تعین کا جائے ۔
چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سےقائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
چئیرمین نیب نے کہاکہ نیب کا تعلق کسی پارٹی،گروپاور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب بد عنوان عناصر کوقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔
یاد رہے کہ حکومتی تحقیقات میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کی ترتیب (لے آؤٹ) کو تبدیل کرکے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ ہوا ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ، راولپنڈی کے سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کے معطل کمشنر وسیم تابش نے اراضی کے حصول کے لئے 2.3 ارب روپے ادا کیے اور اس علاقے کے ایک معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل


