Advertisement

غزہ:سیکڑوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے زخمی، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی

غزہ میں سیکڑوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے زخمی ، ہسپتالوں میں جگہ اور وسائل کم پڑ گئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 18th 2021, 8:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   غزہ کے  ہسپتالوں  میں وارڈز کے علاوہ کوریڈورز اور انتظامی دفاتر میں بھی اضافی بستر  لگا دیئے گئے ہیں۔ غزہ میں بجلی کے  بحران کی وجہ سے بھی ہسپتال مشکلات کا شکار،صرف ایک سے تین گھنٹے کے لیے بجلی دستیاب ہے۔ غزہ کے ہسپتالوں میں بجلی کے بحران کے باعث جنریٹرز چلائے گئے لیکن ایندھن کم پڑ گیا۔

دوسری جانب  غزہ پر بمباری رکوانے کے لیے مصر کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں  لیکن  اسرائیل نے  جنگ بندی کی ہر تجویز مسترد کردی ہے۔

مصر کے وزر خارجہ سامح  شکری نے امن کوششوں کے لیے اردن، روس، سعودی عرب اور امریکا کے رہنماؤں کو لاتعداد فون کالز کیں ۔مصر پہلے بھی اسرائیل فلسطین تنازعات میں امن کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

مصر نے زخمی فلسطینیوں کے علاج کے لیے صحرائے سینا کے ہسپتال خالی کردیئے، ایمبولینسز روانہ کردی گئیں ۔مصری ایمبولینسز  لڑائی میں شدت کی وجہ سے فلسطین داخل ہونے اور زخمیوں کو لانے میں ناکام، بارڈر پر طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کم از کم 70 فضائی حملے کیے گئے ہیں ،  اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ جل رہا ہے۔ اتوار کودو  رہائشی عمارتوں  کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ، حملوں میں کم ازکم   42فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ملبے سے کئی بچوں کی لاشیں نکالنے کے لرزہ خیز مناظر سامنے آئے، ایک بچی 24 گھنٹوں بعد زندہ نکال لی گئی۔

آج بھی اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری  کی گئی ،  یہ 2014 میں ہونے والے بمباری کے بعد غزہ کا سب سے زیادہ شدید فضائی حملہ بتایا جاتا ہے۔

Advertisement
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
Advertisement