اسلام آباد : نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سیاحت پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ سیاحت پر پابندی سے متعلق جلد ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے تناظر میں عید الفطر کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے کی پابندی عائد کی تھی۔حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کا اطلاق مقامی اور غیر ملکی سیاحوں پر ہونا تھا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ مقامی اور ملکی افراد پر سیاحتی مقامات پر 8 سے 16 مئی تک کورونا ایس او پیز کے تناظر میں پابندی عائد ہوگی۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی پھیلاو¿ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع وبا کے پھیلاو¿ کی شرح کے باعث کی گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی، اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 days ago


