لاہور : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 25 اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر تمام کلاسز بشمول نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسسز کل بروز پیر سےمعطل کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے کے 25 اضلاع میں سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے کُل 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب مرادراس کا کہناہے25 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بندرہیں گے۔ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا بھی اسکول نہیں آئیں گے۔متاثرہ اضلاع میں لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور دیگر شامل ہیں۔
NOTIFICATION:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 25, 2021
All Public & Private Schools will be closed immediately in the Districts stated below in the Notification till further notice. Classes 9,10,11,12 will also be closed in these Districts starting Monday 26, 2021. pic.twitter.com/jeelRjVa2V
دوسری جانب محکمہ ہائرایجوکیشن نے کورونا وبا کے پیش نظرپندرہ اضلاع میں کورونا کی شرح پانچ فیصد سے زائد ہونے پر نہم سے بارہویں جماعت تک کے لئےبھی ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو غیر معینہ مدت کے لئےبند کردیا گیا۔مذکورہ 15 اضلاع میں لاہور،بہاولپور ،بکھر ،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد،گجرانوالہ ،جھنگ ،خانیوال ،ملتان ، رحیم یار خان،راولپنڈی، سرگودھا،شیخوپورہ، اوکاڑہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق صرف گجرات اور سیالکوٹ میں کورونا کی شرح کم ہونے پر تعلیمی سرگرمیاں ایس او پیز کےمطابق جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
قبل ازیں گزشتہ روزکورونا کیسز میں اضافہ سترہ اضلاع میں سرکاری ونجی سکولز مکمل بند کردیئے گئے تھے، تیرہ اضلاع میں سے چار مزید اضلاع جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکرکو شامل کیا گیا ہے مذکورہ سترہ اضلاع میں تمام کلاسسز عید تک بند رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکر میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث بند کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 days ago


