Advertisement
علاقائی

شیخو پورہ میں دیرینہ دشمنی پر دو گروہوں میں فائرنگ،5افراد جاں بحق

شیخوپورہ:مریدکے آبادی حدوکی میں دیرینہ دشمنی پر دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہو گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 29th 2021, 7:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پولیس حکام کے مطابق شیخوپورہ مریدکے آبادی حدوکی میں دیرینہ دشمنی میں بٹ گروپ نے قصاب گروپ کے گھروں پر فائرنگ کر دی۔جس کی زد میں آ کر قصاب گروپ کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہو گیا،جاں بحق اور زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیخوپورہ پولیس حکام کے مطابق 5 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا جبکہ دونوں گروہوں کے اب تک 40 سے زائد افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement