Advertisement
پاکستان

کراچی  :  شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش

کراچی : کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری ، رات گئے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں درمیانے  درجہ کی بارش ریکارڈ کی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 9th 2021, 2:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی  :  شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش

تفصیلات کے مطابق کراچی  کے مختلف علاقوں سرجانی،گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن ، یونیورسٹی روڈ، نیپاچورنگی، سفاری پارک، شاہراہ فیصل اور گورا قبرستان، ڈیفنس ڈیفینس، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بادل برسے۔شہر  بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعدپانی کھڑا ہوگیا ۔

بارش کا سلسلہ آج دن بھر اور کل بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج بھی موسم جزوی ابر آلود رہے گا،سمندری ہوائیں بند ہونے اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نوری آباد سے بحیرہ عرب تک بارش برسانے والے بادل کا سلسلہ موجود ہے جبکہ تیز بارش کراچی کے اوپر سپر سیل کی وجہ سے ہوئی۔ بارش کے بعد  شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی  ۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے، بارش کی صورت میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی ، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،تھر پارکر، عمرکوٹ،سانگھڑ، میر پور خاص بدین اور ٹھٹھہ میں 9 سے 11 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

Advertisement
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • 2 دن قبل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • 2 دن قبل
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • 2 دن قبل
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • 2 دن قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • 16 گھنٹے قبل
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • 18 گھنٹے قبل
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

  • 2 دن قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 18 گھنٹے قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • 18 گھنٹے قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

  • 13 گھنٹے قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement