گلوکار نے خواتین کے جسم اور ظاہری خوبصورتی سے متعلق معاشرتی رویوں پر سوال اٹھا دیا


ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے بڑھتے وزن پر ہونے والی سوشل میڈیا تنقید کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اداکارہ کا دفاع کیا ہے۔
کترینہ کیف کو بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فلموں سے دور دیکھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں وہ اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ ایک تقریب میں نظر آئیں، جہاں سبز لباس میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تاہم صارفین نے اداکارہ کے وزن میں اضافے پر تبصرے کیے اور ان کی ماضی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
علی ظفر نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کو اپنے رویوں پر غور کرنے اور خود کو درست کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہر شخص زندگی میں غلطیاں کرتا ہے اور اصلاح کی گنجائش موجود رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے جسم اور ظاہری خوبصورتی سے متعلق ایک مخصوص سوچ قائم کرلی گئی ہے، جو درست نہیں۔ ہمیں معلوم نہیں کہ کوئی شخص اپنی زندگی میں کن حالات سے گزر رہا ہے، اس لیے دوسروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہیے۔
علی ظفر نے کہا کہ زندگی مختصر ہے، اس لیے دوسروں کو خوش رہنے دیں اور اپنی زندگی پر توجہ دیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 گھنٹے قبل



