Advertisement
پاکستان

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

کندھوں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے ذریعے سیاسی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہد حسین

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 days ago پر Sep 13th 2026, 3:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی 27 ستمبر کی کال سے قبل پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عہدیداروں کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن، گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما الحاج شاہد حسین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عہدیداروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، گرفتاریوں اور گھروں پر مبینہ غیر قانونی و غیر آئینی چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے اور پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں ریاستی جبر کی انتہا کر دی ہے۔

شاہد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں قابلِ مذمت اور تشویش ناک ہیں۔ رات کی تاریکی میں سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا اور بلاجواز گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ آئینی آزادیوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 27 ستمبر کی فیصلہ کن جدوجہد سے قبل گرفتاریوں اور ریاستی دباؤ کے ذریعے عوام اور سیاسی کارکنوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم حکمران یاد رکھیں کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے اور عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
Advertisement