14 ستمبر سے مسافروں کو پولیو، میننجائٹس، یلو فیور اور انفلوئنزا ویکسینیشن کا ریکارڈ پیش کرنا ہوگا


اسلام آباد: پاکستان سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت 14 ستمبر 2026 سے بیرونِ ملک جانے والے تمام مسافروں کے لیے نادرا کا جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 14 ستمبر کے بعد نادرا کے جاری کردہ ویکسینیشن ریکارڈ کے بغیر کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ لازمی ویکسینز میں پولیو، گردن توڑ بخار (میننجائٹس)، زرد بخار (یلو فیور) اور انفلوئنزا شامل ہیں۔
اعلامیے میں مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویکسین صرف وفاقی حکومت کی سول ڈسپنسری سے لگوائیں اور روانگی سے قبل نادرا کا ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازماً حاصل کریں۔
محکمے نے عمرہ زائرین کو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل نادرا ویکسینیشن کارڈ ضرور حاصل کرلیں، جبکہ ایئرلائنز کو بھی مسافروں کو طیارے میں سوار کرنے سے قبل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئندہ چند روز میں ایئرپورٹ پر ویکسینیشن اور نادرا سرٹیفکیٹ کے اجرا کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ویکسین لگوانے کے خواہش مند مسافروں کو پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم چھ گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا۔
ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بین الاقوامی روانگی کے حصے میں ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل


