Advertisement
پاکستان

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

حافظ طاہر اشرفی کا مکہ معاہدے پر عالمی کانفرنس سے خطاب، اتحادِ امت، امن اور قومی یکجہتی پر زور

GNN Web Desk
شائع شدہ 18 days ago پر Sep 4th 2026, 5:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی تعلق اور اسٹریٹجک شراکت داری آج ایک نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت کے پسِ پشت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دوراندیش سوچ، حکمت و تدبر اور اتحادِ امت کا وژن، جبکہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت، تعاون، تحمل اور پاکستان پر غیر متزلزل اعتماد نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔

مکہ معاہدے کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مشکل علاقائی اور عالمی حالات میں دونوں قیادتوں نے تصادم کے بجائے حکمت، اشتعال کے مقابلے میں تحمل اور اختلافات کے مقابلے میں باہمی اعتماد، مکالمے اور تعاون کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہی طرزِ فکر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے عالمِ اسلام کے اتحاد، امن اور مشترکہ استحکام کی بنیاد مضبوط کر رہا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسی سوچ اور جذبۂ وحدت کی عملی تصویر پاکستان کے اندر قومی پیغامِ امن کمیٹی کی جدوجہد میں بھی نظر آتی ہے، جو فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کے وژن کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی نے ملک میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، قومی وحدت، رواداری اور ریاست و مذہبی قیادت کے درمیان اعتماد اور مکالمے کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف مکاتبِ فکر اور طبقات کو پاکستان کے امن، استحکام اور قومی سلامتی کے مشترکہ مقصد پر یکجا کرنا یقیناً ایک اہم قومی خدمت اور ہماری تاریخ کا ایک یادگار باب ہے۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 20 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 20 hours ago
Advertisement