Advertisement
علاقائی

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد گیارہ دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Sep 1st 2026, 8:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ اور ضلع پشین کے علاقے زیارت کراس میں متعدد واقعات کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے اکیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز نوکچہ کے علاقے میں کوئٹہ تفتان شاہراہ این چالیس پر مسافروں کی پرامن آمدورفت میں خلل ڈالنے اور بھتہ خوری کے لیے غیر قانونی چوکیاں قائم کرنے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد گیارہ دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

گزشتہ رات فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے حملہ کرکے کسٹمز ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا جس کے باعث انہیں مزید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

کسٹمز ہائوس پر حملہ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا مظہر تھا، جس کا مقصد کسٹمز اہلکاروں کو ان کی قانونی ذمہ داریاں انجام دینے سے روکنا اور علاقے میں جرائم کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران دوافسران اور ایک کسٹمز اہلکار سمیت وطن کے چھ  بہادر سپوتوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 10 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 19 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 14 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 19 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
Advertisement