Advertisement
تجارت

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

رآمدات میں اضافے، نوجوانوں کو عالمی تجارت سے جوڑنے اور نئے ایکسپورٹرز کی تیاری پر زور

GNN Web Desk
شائع شدہ 23 days ago پر Aug 30th 2026, 2:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ نے اپنی ایک سالہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافے اور کاروباری برادری کے ساتھ حکومتی مشاورت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین میاں شعیب بٹالوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار برآمدات بڑھانے پر ہے، اس لیے حکومت کو پالیسی سازی میں بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے اور نئے ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔

میاں شعیب بٹالوی نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف ملازمتوں تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں عالمی سطح کے ایکسپورٹرز بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں، بین الاقوامی تجارت اور برآمدی کاروبار سے روشناس کرانا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسکول آف ایکسپورٹ نوجوانوں کو بین الاقوامی تجارت، کسٹمز اور لاجسٹکس کے شعبوں میں عملی تربیت فراہم کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ ادارہ نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لیے تیار کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدی معیشت کو وسعت دینے کے لیے نئے اور باصلاحیت ایکسپورٹرز تیار کرنا ضروری ہے، جبکہ حکومت اور نجی شعبے کی مشترکہ کوششوں سے برآمدات کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ سے جوڑ کر پاکستان کی ایکسپورٹ اکانومی کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو مضبوط ایکسپورٹ اکانومی بنانے کے لیے حکومت، بزنس کمیونٹی اور تعلیمی و تربیتی اداروں کے درمیان مربوط اور مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

پریس کانفرنس میں لاہور چیمبر کے نائب صدر خرم لودھی، حسن سپرا، ڈاکٹر افضل، حمزہ ندیم، آمنہ، مختلف ایکسپورٹرز اور پاکستان اسکول آف ایکسپورٹ کے طلبہ نے شرکت کی۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 20 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 20 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
Advertisement