لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث پہلے روز کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 56 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا چکا تھا

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ہے اور انگلینڈ نے قومی ٹیم پر 180 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بناکر پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث پہلے روز کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 56 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا چکا تھا۔
انگلینڈ کی آخری گرنے والی وکٹ گس آٹکنسن کی تھی، جو 45 رنز بنا کر علی عثمان کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ جوش ٹنگ 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پوری ٹیم 66.4 اوورز میں 290 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے 80 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکے لگائے اور جارڈن کاکس نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ اسی طرح دیگر بلے بازوں میں بین ڈکٹ نے 17، ایمیلیو گے نے 8، کپتان جو روٹ نے 4، ہیری بروک نے 15، ڈین لارنس نے 17 اور جوفرا آرچر نے 14 رنز بنائے جب کہ اولی رابنسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے مجموعے میں اضافی رنز کی تعداد 24 رہی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے 20 اوورز میں 73 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور محمد علی نے 22 اوورز میں 86 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago




