وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری رابطوں، خاص طور پر پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو زرعی مصنوعات کی برآمد پر اطمینان کا اظہار کیا


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب تزویراتی شراکت دار ہیں، اس لیے دونوں ممالک کو تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اقتصادی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔
وہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری رابطوں، خاص طور پر پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو زرعی مصنوعات کی برآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی اور پانی کے وسائل کے زیادہ مؤثر استعمال کے ذریعے پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے زرعی ماہرین کا ایک وفد جلد ریاض کا دورہ کرے گا تاکہ اس بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے اور اس شراکت داری کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
سعودی وزیر نے زراعت، پانی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 6 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 7 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 6 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 6 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 دن قبل








