Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور کویت سے بڑھتے دفاعی روابط عالمِ اسلام کے اتحاد کا مظہر ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 27th 2026, 10:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

لاہور: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل کے سیکریٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی مسلم اُمہ کے اتحاد و وحدت اور عالمی امن کے فروغ کے لیے مخلصانہ کوششیں اور امن مشن مثبت سمت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد عالمی سطح پر یہ بحث جاری ہے کہ اس تعاون میں مزید کون سے ممالک شامل ہوں گے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایک جانب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور جنگ کے معاملات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ رہے، جبکہ دوسری جانب موجودہ حالات میں پاکستان کو ایک اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران اور پاکستان و کویت کے درمیان بڑھتے دفاعی روابط سے واضح ہوتا ہے کہ دفاعی اعتبار سے عالمِ اسلام کا پاکستان پر اعتماد اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہمیں اس صورتِ حال پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس امر کا بھی ادراک رکھنا چاہیے کہ دشمن افواہ سازی کے ذریعے اسلامی دنیا کی صفوں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن عرب اسلامی دنیا اور ایران کے درمیان تصادم پیدا کرنے اور مسلم اُمہ کے اندر شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد اور سفارتی و دفاعی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ پاکستان کا کردار خطے میں امن اور مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے اہمیت اختیار کر رہا ہے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 10 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 19 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 19 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 14 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
Advertisement