فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا


راولپنڈی: پاکستان اور کویت نے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور انہیں پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کویت کے وزیر دفاع Sheikh Abdullah Ali Abdullah Al-Saleem Al-Sabah کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے کویتی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل Khalid Darj Saad Al-Shriaan بھی وفد میں شامل تھے۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔
کویتی وفد نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل استعدادِ کار اور گراں قدر خدمات کو سراہا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل


