پابندی کا سامنا کرنے والی اداکاراؤں میں ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائیکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور، مانو ملتانی، رائمہ مہر اور حسنہ جٹ شامل ہیں


عبدالسلام علی سے
لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز پر غیر اخلاقی پرفارمنسز اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے آٹھ اداکاراؤں پر پابندی عائد کر دی۔
پابندی کا سامنا کرنے والی اداکاراؤں میں ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائیکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور، مانو ملتانی، رائمہ مہر اور حسنہ جٹ شامل ہیں۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے مطابق غیر اخلاقی رقص اور تھیٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل مغیث بن عزیز نے کہا کہ مانیٹرنگ رپورٹس کی بنیاد پر مذکورہ اداکاراؤں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب خانیوال کے میلوڈی تھیٹر میں بھی غیر قانونی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں اس سے قبل کوئی مؤثر یا ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی تھی۔
مجاز اتھارٹی نے محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مخصوص ہدایات کے باوجود تھیٹر میں مسلسل جاری غیر قانونی سرگرمیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا۔
بعد ازاں حکام نے کارروائی کرتے ہوئے میلوڈی تھیٹر، خانیوال کو سیل کر دیا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago




