Advertisement

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ چن لی، اذان اویس پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود بھی 5 رنز بنا کر آؤٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 19th 2026, 6:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

ویب ڈ یسک : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لِیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں جاری ہے، تاہم بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم کو آغاز ہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اوپنر اذان اویس پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 6 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جب شان مسعود 5 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

بابر اعظم کی عدم موجودگی میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ بابر اعظم پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر رہے۔

سلمان علی آغا اس سے قبل پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کر چکے ہیں، جبکہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کا تجربہ حاصل ہے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد انگلینڈ پہنچا، جہاں قومی ٹیم نے تین روزہ پریکٹس میچ میں کامیابی حاصل کی۔ پریکٹس میچ میں سعود شکیل نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ سے قبل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اچھی تیاری کرچکے ہیں اور ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دونوں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن کے باعث یہ سیریز خاصی اہم قرار دی جا رہی ہے۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 20 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
Advertisement