Advertisement

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

سابق آل راؤنڈر نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 18th 2026, 6:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے دفاع میں بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف ایک سپر اسٹار ہے، لیکن ہم مسلسل اسے نیچے کھینچ رہے ہیں۔

اظہر محمود نے بابر اعظم کے ساتھ سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا ناقدین کے رویے پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر ایک مشکل دور سے گزرے اور پاکستان میں سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا پر موجود ناقدین کے رویے کی وجہ سے وہ خاصے دل برداشتہ تھے۔

سابق آل راؤنڈر کے مطابق انہوں نے بابر اعظم کے ٹیم سے باہر رہنے کے دوران تقریباً پانچ ماہ ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اظہر محمود نے بتایا کہ اس عرصے میں بابر کافی پریشان تھے، تاہم وقت کے ساتھ ان میں پختگی آئی ہے۔

اظہر محمود نے بابر کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کپتان ہوتے ہیں تو ان میں زیادہ طاقت اور اعتماد نظر آتا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے آگے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم میں بہتری کی گنجائش ضرور ہے، لیکن ہر کھلاڑی میں ہوتی ہے۔ ان کے مطابق بابر کو وہ عزت ملنی چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں۔

اظہر محمود کا یہ بیان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل سامنے آیا ہے، جس کے بعد بابر اعظم کے حوالے سے ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 19 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 9 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 20 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
Advertisement