Advertisement
پاکستان

پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف

نادرا کے اعلامیے کے مطابق نیا قومی شناختی کارڈ پولی کاربونیٹ مٹیریل پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے، نئے شناختی کارڈ میں درآمدی مائیکروچپ کی جگہ محفوظ کیو آرکوڈ شامل کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 15th 2026, 4:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آرکوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا۔

نادرا کے اعلامیے کے مطابق نیا قومی شناختی کارڈ پولی کاربونیٹ مٹیریل پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے، نئے شناختی کارڈ میں درآمدی مائیکروچپ کی جگہ محفوظ کیو آرکوڈ شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیو آرکوڈ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق عام اسمارٹ فون سے بھی ممکن ہوگی۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے نئے شناختی کارڈ کا کیو آر کوڈ پڑھ کر تصدیق کی جاسکے گی۔

اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ کے کیو آرکوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات، تصویر ہوگی، کیوآرکوڈ کے ذریعے نام، پتہ، دیگر معلومات کے ڈیٹا اندراج میں غلطیوں میں کمی آئے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں، بینکوں، اسپتالوں، ریلوے،  پولیس، دیگرم جازاداروں کو کیوآر کوڈ تصدیق کا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ پر خاندان نمبر، معذور افراد، بزرگ شہریوں، اعضا عطیہ کرنے والوں کے مخصوص نشانات ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے شناختی کارڈ پر آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں کے مخصوص نشانات بھی ہوں گے، نئے شناختی کارڈ پر نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا، کیوآرکوڈ پر مبنی نیا کارڈ آج 14 اگست سے موجودہ شناختی کارڈ کی جگہ مرحلہ وارجاری کیا جارہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جنوری 2027 سے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ نائیکوپ اور جووینائل کارڈ سمیت تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز کیلئے جاری ہوگا۔ آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ بھی چپ کے بغیرکیوآرکوڈ پرمبنی نئے کارڈ میں منتقل ہوگا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ پہلے سے جاری تمام شناختی کارڈ اپنی مقررہ تاریخ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 20 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 20 hours ago
Advertisement