Advertisement
پاکستان

حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں

حج درخواست جمع کرانے کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا 16 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا لازمی ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Aug 11th 2026, 4:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں

ویب ڈیسک: وزارتِ مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے درخواست گزار عازمین حج کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حج درخواست جمع کرانے کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا 16 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا لازمی ہوگا۔ سرکاری اور نجی حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل 17 اگست سے شروع کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ایسے عازمین حج جن کے پاسپورٹ کی میعاد مقررہ تاریخ سے پہلے ختم ہو رہی ہے، انہیں فوری طور پر پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر وہ حج 2027 کی درخواست جمع کرانے کے عمل سے محروم ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ دفاتر کو عازمین حج کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملک بھر کے اندرونِ ملک پاسپورٹ دفاتر کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک قائم پاکستانی پاسپورٹ دفاتر کو بھی حج درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ حج درخواست جمع کرانے سے قبل اپنے پاسپورٹ کی میعاد لازمی طور پر چیک کر لیں اور اگر پاسپورٹ 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہو رہا ہے تو اسے بروقت تجدید کرا لیں تاکہ حج درخواست کے مرحلے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام کے مطابق حج آپریشن کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ جاری ہے، جبکہ عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انتظامی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement