Advertisement
پاکستان

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

اجلاس میں رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ مالی سال کے اہم معاشی اہداف کی منظوری بھی دی گئی،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 10th 2026, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی جبکہ وفاقی اور صوبائی ترقیاتی پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ مالی سال کے اہم معاشی اہداف کی منظوری بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی اور صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگراموں (ADPs) پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئندہ مالی سال 2026-27 اور رواں مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ پروگرام (PSIP) کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس حوالےسے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے مختلف ترقیاتی اسکیموں کی منظوری سے متعلق رپورٹ بھی شرکا کے سامنے رکھی گئی۔ 

علاوہ ازاں  اجلاس میں میگا ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اخراجات، معاشی ترجیحات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement