کراچی اور لاہور گیریژن میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کاانعقاد
پاک فوج کےغازیوں اور جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کے لواحقین کو ستارۂ امتیاز(ملٹری)، تمغۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیا۔


کراچی/لاہور:پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں کراچی اور لاہور گیریژن میں باوقار تقریب کاانعقادکیاگیا۔
کراچی میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب میں شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں، بے لوث خدمات اور لازوال جذبۂ حب الوطنی کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران پاک فوج کےغازیوں اور جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کے لواحقین کو ستارۂ امتیاز(ملٹری)، تمغۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیا۔کور کمانڈر کراچی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر کور کمانڈر کراچی نے شہداء کے اہل خانہ سے گفتگو کی اور شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور شہدا ءکے قریبی رشتہ داروں کی نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب لاہور گیریژن میں بھی پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔جی او سی لاہور گیریژن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر جی او سی لاہور گیریژن کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔ جی او سی لاہور گیریژن نے پاک فوج کی جانب سے شہداء اور غازیوں کے لواحقین کو ہرممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء اور غازی ہماری اصل قوت اور فخر ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل


