Advertisement
پاکستان

وزیراعظم سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،صحت عامہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال 

وزیراعظم نے ایچ آئی وی کی روک تھام اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کیلئے پاکستان اور گلوبل فنڈ کے درمیان ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 9th 2026, 6:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،صحت عامہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے، بالخصوص تپ دق (ٹی بی)، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے جاری تعاون اور مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفد کی قیادت گلوبل فنڈ کے گرانٹ مینجمنٹ ڈویژن کے مارک ایڈینگٹن کر رہے تھے، جبکہ وفد میں سینئر پورٹفولیو مینجر ازیسکن گویریا اور ڈپٹی جنرل قونصلر نتاشا ہیفنک بھی شامل تھیں۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان گلوبل فنڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے ترقی پذیر ممالک میں صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے گلوبل فنڈ کے نمایاں کردار اور تعاون کو سراہا۔

دوران ملاقات شہباز شریف نے کہا کہ گلوبل فنڈ پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کا ایک اہم شراکت دار ہے اور حکومت ملک سے تپ دق، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل فنڈ کی شراکت داری ان بیماریوں کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو مزید مؤثر اور مضبوط بنا رہی ہے۔

علاوہ ازاں وزیراعظم نے ایچ آئی وی کی روک تھام اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے حکومت پاکستان اور گلوبل فنڈ کے درمیان ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔ ملاقات کے دوران وزارتِ قومی صحت کے حکام نے وفد کو پاکستان میں ٹی بی، ایچ آئی وی اور ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گلوبل فنڈ کے وفد نے پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تپ دق، ایچ آئی وی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اپنی مکمل شراکت داری اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 17 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a few seconds ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 21 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 3 hours ago
Advertisement