سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے،ذرائع


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصدا ضافہ تجویز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی ہے، یہ مشاورت وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی، یہ غیر رسمی اجلاس تھا جس کی کوریج نہیں کی گئی۔
اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی، ٹیکسز اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ایشوز پر مشاورت کی گئی۔
علاوہ ازاں ذرائع کا کہنا ہے دوران اجلاس وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بجٹ کے اہم پہلو ؤں پر بریفنگ دی، افراط زر کی شرح کے تناسب سے سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فی صد سے 15فی صد کے درمیان اضافے کی تجویز ہے۔
تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 11 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 9 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 7 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 10 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 11 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago








