دنیا میں رائج بہترین اطوار اور جدید ٹیکنالوجی، بشمول انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت، کا استعمال کرتے ہوئے کمیشن میں جدت لائی جائے،شہبازشریف


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے۔ نیشنل ٹیرف کمیشن کی فعال اور شفاف کارکردگی ملکی صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت معیشت کی مجموعی ترقی اور نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے نفاذ پر اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن اپنا فعال کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں رائج بہترین اطوار اور جدید ٹیکنالوجی، بشمول انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت، کا استعمال کرتے ہوئے کمیشن میں جدت لائی جائے۔
دوران اجلاس وزیر اعظم کو نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت مختلف شعبوں کے لیے ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی، جس کا مقصد برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے اہداف کا حصول ہے۔
لاجسٹک شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے ریفریجریٹڈ کنٹینرز اور سیمی ٹریلرز پر عائد ڈیوٹیز ختم کی جائیں گی،بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے اسپیشلائزڈ وہیکلز اور مشینری پر کسٹمز ڈیوٹیز کم کی جا رہی ہیں۔
اسی طرح فارماسیوٹیکل سیکٹر کو سہولیات دینے کے لیے خام مال، خصوصاً کینسر کی ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 19 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 14 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 hours ago



