کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا اچانک ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 773 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے ہوگئی،ایسوسی ایشن


کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد کمی شروع ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 773 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے ہوگئی۔
علاوہ ازاں 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی کمی بیشی کے 8ہزار 34روپے کی سطح پر جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت بھی گزشتہ سطح 6 ہزار 887روپے پر برقرار ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 31ڈالرز کی کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 494ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل







